پاکستان

حکومت کا 5 سے 12 سالوں کی عمر کو کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ

بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کی مہم 24 ستمبر تک جاری رہے گی، راولپنڈی میں تعلیمی اداروں کی جانب سے والدین کو آگاہ کر دیا گیا

حکومت کا 5 سے 12 سالوں کی عمر کو کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ ‘ بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کی مہم 19 ستمبر سے شروع ہوگی ، وزارت صحت نے اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت صحت کا کہنا تھا کہ پنجاب، سندھ اور اسلام آباد میں بچوں کو کورونا ویکسین لگائی جائے گی، 5 سے 12 سال کی عمر کے بچوں کو کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کی مہم 19 ستمبر سے شروع ہوگی اور بچوں کو اسکولوں میں بھی ویکسین لگائی جائے گی۔ وزارت صحت کے مطابق بچوں کو کورونا ویکسین والدین کی رضامندی سے لگائی جائے گی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر راولپنڈی احسان غنی کا کہنا تھاکہ بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کی مہم 24 ستمبر تک جاری رہے گی، راولپنڈی میں تعلیمی اداروں کی جانب سے والدین کو آگاہ کر دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ بچوں کی ویکسینیشن کیلئے نادرا میں اندراج کرانا ضروری ہوگا اور ب فارم کے ذریعے انٹری کرائی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.