پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ہمارے پاس صوبوں میں حکومت ہے لیکن بوٹ نہیں، پیچھے بوٹ نہ لگیں تو کام نہیں ہوتا، سابق وزیراعظم عمران خان نے ایسا بیان داغ دیا کہ سب حیران رہ گئے

ستمبر میں حکومت کے خلاف کال دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، احتجاج کی کال زیادہ دور نہیں رواں مہینے ہی دوں گا' چیئرمین تحریک انصاف

ہمارے پاس صوبوں میں حکومت ہے لیکن بوٹ نہیں، پیچھے بوٹ نہ لگیں تو کام نہیں ہوتا، سابق وزیراعظم عمران خان نے ایسا بیان داغ دیا کہ سب حیران رہ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے پاس صوبوں میں حکومت ہے لیکن بوٹ نہیں، پیچھے سے بوٹ نہ لگیں تو کام نہیں ہوتا جبکہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی بات کبھی نہیں کی۔ چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ستمبر میں حکومت کے خلاف کال دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، احتجاج کی کال زیادہ دور نہیں رواں مہینے ہی دوں گا۔ آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق ان کا کہنا تھاکہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی بات کبھی نہیں کی، آرمی چیف کی تعیناتی نئے الیکشن تک مؤخر کرنے پر بات کی، نئی حکومت نئے آرمی چیف کا فیصلہ کرے۔ عمران خان کا کہنا تھاکہ کبھی نہیں کہا کہ آرمی چیف کون ہو بلکہ ہمیشہ کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی میرٹ پر ہونی چاہیے، چیف جسٹس کی تعیناتی بھی میرٹ پر ہونی چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ کوئی ایسی بات نہیں کی تھی جس پر آئی ایس پی آر نے بیان جاری کیا، دو خاندانوں کو کبھی بھی آرمی چیف کا نام سلیکٹ نہیں کرنا چاہیے۔ نواز شریف کے حوالے سے پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھاکہ نواز شریف جب پاکستان آئے گا تو تاریخی استقبال کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر پاکستان کا نہیں ن لیگ کا ہے، مائنس ون فارمولا لگانے کی کوشش کی جارہی ہے، ان کو معلوم ہے عمران خان کے ہوتے ہوئے میچ نہیں جیت سکتے۔ اپنی گرفتاری سے متعلق عمران خان نے کہا کہ جب میری گرفتاری کی باتیں کی جا رہی تھیں تو اپنا بیگ تیار کر لیا تھا، بیگ میں کتابیں رکھی تھی تاکہ جیل میں مطالعہ کرتا رہوں۔ ان کا کہنا تھاکہ آئی ایم ایف نے خود کہا کہ اس وقت پاکستان میں کمزورترین حکومت ہے۔ ایک سوال کے جواب میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ پاکستان میں خفیہ ایجنسیوں کا معلومات اکھٹی کرنے کا نظام درست نہیں ہے، یہ تو سروے کیے بیٹھے تھے کہ لوگ مہنگائی سے تنگ ہیں لیکن عوام تحریک انصاف کی حکومت ختم ہونے کے بعد سڑکوں پر نکل آئی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس صوبوں میں حکومت تو ہے لیکن بوٹ نہیں ہے، جب تک پیچھے سے بوٹ نہ لگیں تو کام نہیں ہوتا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.