پاکستان

خواتین فٹبالرز کی تاریخی کامیابی پر مریم نواز کی مبارکباد

ہماری لڑکیوں نے آج ہمارا سر فخر سے بلند کردیا ہے، سات صفر کی شاندار فتح ، واہ ' پاکستان زندہ باد: مریم نواز کا ٹوئٹ

خواتین فٹبالرز کی تاریخی کامیابی پر ن لیگی نائب صدر مریم نواز کی مبارکباد ‘ ساف ویمن فٹبال کپ میں پاکستان نے مالدیپ کو ریکارڈ 7 گول سے ہرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق کھٹمنڈو میں جاری ایونٹ کے تیسرے اور گروپ میچ میں پاکستان ویمنز نے مالدیپ کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان ٹیم شروع ہی سے چھائی رہی اورنادیہ خان کا کھیل نمایاں رہا جنہوں نے ایک دو نہیں بلکہ چار گول اسکور کیے۔ رامین فرید، خدیجہ کاظمی اور انمول ہیرا نے ایک ایک گول بنایا۔ پاکستان نے 7گول کیے تاہم مالدیپ کی ٹیم کوئی گول نہ کرسکی۔ نادیہ خان کسی انٹرنیشنل میچ میں چار گول کرنے والی پہلی پاکستانی فٹبالر بن گئیں جبکہ گولز کے اعتبار سے بھی یہ پاکستان ویمنز کی سب سے بڑی فتح ہے۔ اب پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی شاندار فتح پر ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ اپنی ٹوئٹ میں مریم نے کہا کہ ہماری لڑکیوں نے آج ہمارا سر فخر سے بلند کردیا ہے، سات صفر کی شاندار فتح ، واہ ۔ پاکستان زندہ باد۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.