پاکستان

سیلاب متاثرین کیلئے نیپال سے امداد کی پہلی پرواز کراچی پہنچ گئی

نیپالی سفیر، ایم پی اے سوشل ویلفیئر، ڈی جی ایم او ایف اے، این ڈی ایم اے کے نمائندے اور5 کور کے پاک فوج کے افسر نے نیپالی مہمان کو خوش آمدید کہا

پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے نیپال سے بھی امداد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے’ سیلاب متاثرین کیلئے نیپال سے امداد کی پہلی پرواز کراچی پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق متاثرین کی امداد کے سلسلے میں نیپال سے پہلی پرواز کراچی پہنچی ہے۔ نیپالی خارجہ امور کی جوائنٹ سیکرٹری بھی امدادی سامان لے کر آنے والی پہلی پرواز کے ہمراہ کراچی پہنچے۔ نیپال کے پاکستان میں سفیر، ایم پی اے سوشل ویلفیئر، ڈی جی ایم او ایف اے، این ڈی ایم اے کے نمائندے اور 5 کور کے پاک فوج کے افسر نے نیپالی مہمان کو خوش آمدید کہا اور طیارے کا استقبال کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.