پاکستان

وزیراعظم نے 8 نئے معاونین خصوصی مقرر کر دیئے

فیصل کریم کنڈی اور سردارسلیم حیدرکے علاوہ تسنیم قریشی اور محمد علی شاہ بچہ کو بھی وزیر اعظم کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے

وزیر اعظم شہباز شریف کے 8 نئے معاونین خصوصی کی تقرری کر دی گئی ہے ، اس میں نوابزادہ افتخار احمد، مہر ارشاد احمد، رضا ربانی کھر ، مہیش کمار ملانی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آفس نے نئے معاونین خصوصی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نوابزادہ افتخار احمد خان، مہر ارشاد احمد خان، رضا ربانی کھر، مہیش کمارملانی، فیصل کریم کنڈی اور سردارسلیم حیدر وزیر اعظم کے معاون خصوصی ہوں گے۔ اس کے علاوہ تسنیم قریشی اور محمد علی شاہ بچہ کو بھی وزیر اعظم کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے۔ 8 نئے معاونین خصوصی کے تقرر کے بعد وفاقی کابینہ کے ارکان کی تعداد 70 ہوگئی ہے جن میں 34 وفاقی وزرا، 7 وزرائے مملکت، 4 مشیران اور 25 معاونین خصوصی شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.