پاکستانفیچرڈ پوسٹ

وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر ایسا جواب دے دیا کہ سابق وزیراعظم سمیت پوری پی ٹی آئی سوچ میں ڈوب گئی

ہماری حکومت اس وقت سیلاب متاثرین کی بحالی میں مصروف ہے ، آپ کے الزامات اور غلط فہمیوں سے متعلق وقت نہیں: شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر ایسا جواب دے دیا کہ سابق وزیراعظم سمیت پوری پی ٹی آئی سوچ میں ڈوب گئی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے عمران خان کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا ہے کہ ہماری حکومت اس وقت سیلاب متاثرین کی بحالی میں مصروف ہے ، آپ کے الزامات اور غلط فہمیوں سے متعلق وقت نہیں۔ سوشل میڈیا پر شہباز شریف نے عمران خان کے گزشتہ دنوں جاری کیے گئے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ رہ گئی بات چندے کی ، تو امید ہے آپ موجودہ فنڈز کے ساتھ 2010 کے سیلاب متاثرین کے نام پر لیے چندے اور غیر قانونی فارن فنڈنگ کی ایک ایک پائی کاحساب ضرور دیں گے۔ وزیر اعظم نے عمران خان سے مخاطب ہوکر کہا کہ میں نے اور میرے ساتھیوں نے قانون کے سامنے سر جھکایا ہوا ہے ، یہ تمام پابندیاں اور ہتھکنڈے آپ کی صفات ہیں ، ہماری نہیں ، ہم صرف قانون اور آئین کے راستے پر چل رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.