پاکستانفیچرڈ پوسٹ

خاتون جج کو دھمکیاں دینے کا کیس ‘ کئی نوٹسز اور عدالتی حکم کے بعد عمران خان آخر کار جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو ہی گئے، کیا سوالات کیے گئے ؟ تفصیل سامنے آگئی

جے آئی ٹی میں پوچھا گیا کہ کیا آپ نے تقریر میں کہا آئی جی،ڈی آئی جی شرم کرو ؟کیا آپ نے تقریر میں کہا زیبا چوہدری ہم ایکشن لیں گے؟

خاتون جج کو دھمکیاں دینے کا کیس ‘ کئی نوٹسز اور عدالتی حکم کے بعد عمران خان آخر کار جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو ہی گئے، کیا سوالات کیے گئے ؟ تفصیل سامنے آگئی ۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی میں عمران خان سے سوال کیا گیا کہ کیا یہ درست ہے کہ آپ نے تقریر میں کہا آئی جی،ڈی آئی جی شرم کرو ؟کیا یہ درست ہے کہ آپ نے تقریر میں کہا زیبا چوہدری آپ پر ہم ایکشن لیں گے؟ اس پر عمران خان نے تفتیشی ٹیم کو جواب دیا کہ ہاں میں نے بولا ہے ایسا۔ عمران خان سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ کو علم ہے آپ کی تقریر کے بعد ماتحت فورس میں خوف پیدا ہوا ؟ اس پر عمران خان کا کہنا تھا کہ نہیں میرا مطلب ڈرانا، خوف پھیلانا نہیں تھا۔ چیئرمین پی ٹی آئی سے پوچھا گیا کہ آپ کی تقریر اور مقدمے کے بعد کیس کے تفتیشی افسر کو ڈرایا جا رہا ہے؟ اس پر عمران خان نے کہا کہ نہیں یہ بات میرے علم میں نہیں ہے۔

سابق وزیراعظم سے سوال کیا گیا کہ شہباز گل کیس زیر سماعت ہے اس کا فیصلہ آنا باقی ہے؟ عمران خان نے کہا کہ جی میرے علم میں ہے۔ تفتیشی ٹیم نے عمران خان سے مکالمہ کیا کہ آپ کے یہ بیانات دہشت گردی کے زمرے میں آتے ہیں، عمران خان نے جواب دیا کہ میرا مقصد یہ نہیں تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان سے تفتیش ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور ایس پی سی آئی اے نیکی، تفتیش کے دوران کیس کے متعلقہ ایس ایچ او بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے عمران خان کا بیان ریکارڈ کرکے تفتیش کا حصہ بنا دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.