پاکستان

ڈینگی تشخیص کے ٹیسٹ کی قیمتوں میں حیران کن کمی ‘سندھ حکومت کا بڑا اعلان

ڈینگی تشخیص کے ٹیسٹ کی قیمت 1460 اور3000 سے کم کرکے850 جبکہ پلیٹلیٹس کیٹیسٹ کی قیمت کم کرکے250 روپے کردی گئی ہے

سندھ حکومت نے بڑا اعلان کرتے ہوئے ڈینگی تشخیص کے ٹیسٹ کی قیمتوں میں حیران کن کمی کر دی، سندھ ہیلتھ کیئرکمیشن نے ڈینگی اور ملیریا کے لیبارٹری ٹیسٹ کی قیمت کم کردی۔

تفصیلات کے مطابق ڈینگی کی تشخیص کے ٹیسٹ کی قیمت 1460 اور3000 سے کم کرکے850 کردی گئی ہے جبکہ پلیٹلیٹس کیٹیسٹ کی قیمت 430 اور550 سے کم کرکے250 روپے کردی گئی ہے۔ ملیریا تشخیصی ٹیسٹ کی قیمت 800اور1300 سے کم کرکے500روپے کردی گئی۔ ڈینگی اور ملیریا کے ٹیسٹ کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور قیمتوں میں کمی تین ماہ کیلئے کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ کورونا اور بارشوں سے تباہی کے بعد کراچی کا شہر اب ڈینگی مچھر کی زد پر ہے، پچھلے 24 گھنٹوں میں شہر میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 30 فیصد بڑھ گئی اور بڑے اسپتالوں میں بیڈ کم پڑ گئے۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ منگل کو کراچی میں 161 مریض سامنے آئے اور آج تعداد 201 ہوگئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.