پاکستان

پی ٹی آئی کے ورکرز کنونشن میں بدنظمی ، ورکرز کی آپس میں ہاتھا پائی اور گالم گلوچ

جھگڑا ضلعی جنرل سیکرٹری کے سابق ضلعی صدر سے متعلق جملے پر شروع ہوا' مشتعل کارکنوں کی جانب سے نعرے بھی لگائے گئے

چنیوٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے ورکرکنونشن میں بدنظمی کا واقعہ پیش آیا ہے وہاں پر موجود ورکروں میں ہاتھا پائی ہوئی اور گالم گلوچ بھی ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق چینوٹ میں ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن میں سابق وفاقی وزیرغلام سرور کی موجودگی میں ورکرز میں ہاتھا پائی اور گالم گلوچ بھی ہوئی۔ ذرائع کے مطابق جھگڑا ضلعی جنرل سیکرٹری کے سابق ضلعی صدر سے متعلق جملے پر شروع ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مشتعل کارکنوں کی جانب سے جنرل سیکرٹری اور ضلعی عہدیداروں کے خلاف نعرے بھی لگائے گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.