پاکستانفیچرڈ پوسٹ

اگر آئی ایم کی شرائط پوری نا کی گئیں تو کیا ہوگا؟ آئی ایم ایف نے معاہدہ کی پاسداری نا کرنے پر کیا کیا؟ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے بڑا راز سے پردہ اٹھا دیا

سیلاب نے پاکستان کی معاشی صورتِ حال کو مزید گمبھیر بنادیا، اگر شرائط پوری نہیں کریں گے تو آئی ایم ایف کا پروگرام رک جائے گا

اگر آئی ایم کی شرائط پوری نا کی گئیں تو کیا ہوگا؟ آئی ایم ایف نے معاہدہ کی پاسداری نا کرنے پر کیا کیا؟ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے بڑا راز سے پردہ اٹھا دیا ۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کا کہنا تھاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ ایک معاہدہ ہوا تھا اس کی پاسداری نہیں کی گئی تھی، آئی ایم ایف نے ہمیں آڑے ہاتھوں لیا اور ناک سے لکیریں نکلوائیں۔ ان کا کہنا تھاکہ اگر شرائط پوری نہیں کریں گے تو آئی ایم ایف کا پروگرام رک جائے گا، کوشش اور محنت کر کے ملک کو معاشی طور پر ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، آج کسی دوست ملک جاتے ہیں تو وہ کہتے ہیں یہ مانگنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب دنیا میں گیس سستی ترین تھی، ہم سوئے رہے۔ سیلاب کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھاکہ سیلاب نے پاکستان کی معاشی صورتِ حال کو مزید گمبھیر بنادیا، زندگی اجیرن ہوچکی ہے اور عوام کو ایک وقت کی روٹی کے لالے پڑے ہیں، آپ اور میں یہاں بیٹھ کر اندازہ نہیں کرسکتے زندگی کی متاع ان کی بہہ گئی ہے، سردیاں تین کروڑ سیلاب متاثرین کیلیے نیا چیلنج ہوں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.