پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میںشرکت کا امکان

وزیراعظم ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت کے بعد 19ستمبر کی شام لندن سے نیویارک کے لیے روانہ ہوں گے

وزیراعظم شہبازشریف کی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت کا امکان ہے، صدر مسلم لیگ ن رسومات میں شرکت کیلئے 18 ستمبرکو لندن جائیں گے ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے 18ستمبرکو لندن جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت کے بعد 19ستمبر کی شام لندن سے نیویارک کے لیے روانہ ہوں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم دورہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ خیال رہے کہ 8 ستمبر کو ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کا انتقال ہوگیا تھا اور ان کی آخری رسومات پیر19 ستمبر کو ادا کی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.