پاکستانفیچرڈ پوسٹ

الیکشن کب ہونے چاہئیں؟ سیاسی جماعتیں الیکشن کی تیاری کیلئے بیٹھیں تو کن بنیادی معاملات پر فیصلے ہوسکتے ہیں؟ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے بڑا بیان داغ دیا

سیاسی بحران کامیابی سے حل کرلیں توسیلاب اور معاشی بحران حل کرناکوئی مسئلہ نہیں، آئی ایم ایف پروگرام عارضی حل ہے

الیکشن کب ہونے چاہئیں؟ سیاسی جماعتیں الیکشن کی تیاری کیلئے بیٹھیں تو کن بنیادی معاملات پر فیصلے ہوسکتے ہیں؟ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے بڑا بیان داغ دیا ۔

تفصیلات کے مطابق صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھاکہ سیاسی بحران کامیابی سے حل کرلیں توسیلاب اور معاشی بحران حل کرناکوئی مسئلہ نہیں، آئی ایم ایف پروگرام عارضی حل ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ وزیراعظم شہباز شریف سے رابطہ رہتاہے، ان سے تفصیل سے مثبت بات ہوئی تھی۔ صدر سے سوال کیا گیا کہ الیکشن سے پہلے ریلیف کے کام اور معیشت کی بہتری کیلئے کچھ ماہ ملنے چاہئیں؟ اس پر انہوں نے جواب دیا کہ اس پرڈسکشن ہوسکتا ہے اور سیاستدانوں کے درمیان ہونا چاہیے، قوم کو کلیئر لیڈر شپ چاہیے۔ عارف علوی کا کہنا تھا کہ بجلی کے بل اور ڈالر سے متعلق موجودہ حکومت محنت کررہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکنوکریٹس کی حکومت بنتی ہے تو اس کا عوام سے رابطہ نہیں ہوتا، ہمیں اچھے ٹیکنوکریٹ اور اچھی ٹیکنیکل مدد کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ پاکستان تنازعات کا متحمل نہیں ہوسکتا، معاشی بحران ایسا نہ ہوجائے لوگ سڑکوں پرآجائیں اورحکومت کو سمجھوتیکرنے پڑیں۔

ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھاکہ الیکشن شیڈول اور قبل ازالیکشن میں چندماہ کا فرق رہ گیا ہے، الیکشن میں چندماہ کیفرق پر آپس میں کوئی بات طے کرنا ہو تو میرے دروازے کھلے ہیں، اتفاق کاراستہ یہی ہے کہ کچھ لوکچھ دو۔ ان کا کہنا تھاکہ چند مہینے اِدھر ادھر کر کے اس معاملے کو نمٹانا چاہیے، بہترین طریقہ یہی ہیکہ عوام کیمینڈیٹ کیساتھ حکومت ہو، چاہے موجودہ اتحادی حکومت کامیاب ہو یا اپوزیشن پارٹیز۔

صدر عارف علوی کا کہنا تھاکہ اصل کام حکومت اور اپوزیشن کا ہے بیٹھ کر باتیں طے کریں جس دن سے پی ٹی آئی کی حکومت گئی تین چیزوں الیکشن کی تاریخ، شفاف و منصفانہ الیکشن اورمعیشت کوعارضی سہارا دینے پر زور دیتا رہاہوں۔ انہوں نے کہا کہ بانڈاس لیے کمزور ہوئے دنیاکو نظر آرہا ہے حکومت کی فیصلہ سازی میں کنفیوژن ہے، جتنے تاجر ہیں وہ کہتے ہیں پالیسیوں میں تسلسل کی ضرورت ہے، سیاسی جماعتیں الیکشن کی تیاری کیلئے بیٹھیں تومیثاق معیشت کے بنیادی معاملات پر فیصلے کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.