پاکستان

پاک فوج گونگی بہری خاتون کی مدد کیلئے ضلع خیر پور پہنچ گئی

فوری مدد کا حکم ملنے پر پاک فوج کی ٹیم نے گاؤں پہنچ کر خاتون اور اس کے اہل خانہ کو فلڈ ریلیف کا سامان فراہم کیا

کور کمانڈر کراچی کی ہدایت پر پاک فوج گونگی بہری خاتون کی مدد کیلئے ضلع خیر پور کے علاقے ٹھری میر واہ پہنچ گئی جس کو عوام نے خوب سہرایا اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔

تفصیلات کے مطابق قوت سماعت و گویائی سے محروم سیلاب میں پھنسی بے بس خاتون اور اس کا گاؤں بھرپور امداد پر نہال ہوگیا۔ بے یار و مدد گار خاتون نے رو رو کر سوشل میڈیا پر مدد کیلئے دہائی دی تھی۔ کور کمانڈر کراچی جنرل محمد سعید نے خاتون کی دہائی پر فوری مدد کا حکم دیا جس کے بعد پاک فوج کی ٹیم نے گاں پہنچ کر خاتون اور اس کے اہل خانہ کو فلڈ ریلیف کا سامان فراہم کیا۔ خاتون کو 5 ٹنیٹ، 5 بیگ آٹا، راشن کے 5 تھیلے، 20 مچھردانیاں، کپڑے اور بستر فراہم کیے گئے۔ امدادی سامان ملنے پر خاتون کا چہرہ خوشی سے کِھل اٹھا، خاتون نے فوجی جوانوں کا شکریہ ادا کیا۔ خاتون کے گاؤں کے 40 دیگر خاندانوں میں بھی خیمے، راشن، کپڑے، مچھر دانیاں و دیگر سامان تقسیم کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.