پاکستان

کے پی ٹی نے میونسپل ٹیکس کے 23 کروڑ روپے کے ایم سی کو ادا کر دیئے

کے پی ٹی کراچی کا میونسپل ٹیکس ادا نہیں کر رہی تھی اور اب کے پی ٹی نے کے ایم سی کا ٹیکس ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے : فیصل سبزواری

کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی)نے میونسپل ٹیکس کے 23 کروڑ روپے کراچی میٹرو کارپوریشن (کے ایم سی)کو ادا کر دیئے ہیں ، کے پی ٹی پہلے ٹیکس ادا نہیں کر رہی تھی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے بحری امور فیصل سبزواری نے ایڈ منسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کے پی ٹی کراچی کا میونسپل ٹیکس ادا نہیں کر رہی تھی اور اب کے پی ٹی نے کے ایم سی کا ٹیکس ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور میونسپل ٹیکس کے 23 کروڑ روپے کے ایم سی کو دے دیے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کیلئے دو ارب روپے دے رہے ہیں۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کا کہنا تھاکہ کل ایک ارب روپے میونسپل ٹیکس کے پی ٹی پر واجب الادا ہے، شہر ٹیکس کے بغیر نہیں چلتے، ٹیکس پہلے جمع نہیں ہوتا تھا، اب کے الیکٹرک کے تحت جمع ہو کر شہر کیلئے استعمال ہوگا۔ ان کا کہنا تھاکہ میونسپل ٹیکس کے ای سے براہ راست کے ایم سی آئے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.