پاکستان

چہلم حضرت امام حسین، ملک بھر میں سکیورٹی کیلئے فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

چہلم امام حسین پر فوج اور سول حکومت کی مدد کیلئے سکیورٹی فرائض سرانجام دیگی، فوج کیساتھ رینجرز، ایف سی اور دیگر فورسز بھی سکیورٹی خدمات سرانجام دینگی

ملک بھر میں چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر سکیورٹی کیلئے فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا اور مانیٹرنگ کیلئے سینٹرل کنٹرول روم بھی قائم کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ میں سکیورٹی صورتحال مانیٹر کرنے کیلئے سینٹرل کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھاکہ چہلم امام حسین پر فوج اور سول حکومت کی مدد کیلئے سکیورٹی فرائض سرانجام دے گی، فوج کے ساتھ رینجرز، ایف سی اور دیگر فورسز بھی سکیورٹی خدمات سرانجام دیں گی۔ ان کا کہنا تھاکہ فوج سیلاب ڈیوٹی کیساتھ ساتھ چہلم سکیورٹی کیلئے بھی اپنی خدمات دے گی۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھاکہ سینٹرل کنٹرول روم سے تمام جلوسوں اورسکیورٹی کے معاملات کو مانیٹر کیا جائے گا، چہلم کے جلوس، راستوں اورامام بارگاہوں کی سکیورٹی کیلئے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.