پاکستانفیچرڈ پوسٹ

عمران خان کا خیبرپختونخوا کے جلسوں میں سرکاری ہیلی کاپٹر کا بے دریغ استعمال، الیکشن کمیشن میدان میں آگیا، وزیراعلیٰ کے پی کے کیخلاف گھیرا تنگ کرنیکا فیصلہ

کے پی کے جلسوں میں سرکاری مشینری اور ہیلی کاپٹرکابیدریغ استعمال 'اہم اجلاس 19 ستمبر 2 بجے الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں ہوگا۔

عمران خان کا خیبرپختونخوا کے جلسوں میں سرکاری ہیلی کاپٹر کا بے دریغ استعمال، الیکشن کمیشن میدان میں آگیا، وزیراعلیٰ کے پی کے کیخلاف گھیرا تنگ کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے چارسدہ جلسے میں پہنچنے کیلئے خیبرپختونخوا کا سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کیا۔ ذرائع کے مطابق عمران خان اسلام آباد سے وزیراعلی خیبرپختونخوا محمودخان کے ہمراہ ہیلی کاپٹر میں چارسدہ پہنچے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ محمود خان پارٹی میٹنگ میں شرکت کیلئے ہیلی کاپٹر میں اسلام آباد گئے تھے جہاں سے وہ عمران خان کے ہمراہ ہیلی کاپٹر میں چارسدہ گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جلسے کے اختتام پر عمران خان سڑک کے راستے بنی گالا روانہ ہوگئے اورمحمود خان چارسدہ سے پشاور چلے گئے۔ اس حوالے سے صوبائی وزیرشوکت یوسفزئی کا کہنا تھاکہ وزیراعلیٰ کی صوابدید ہے کسے ہیلی کاپٹرمیں بٹھاتے ہیں؟ نئے قانون کے تحت وزرا، سیکرٹریزبھی سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرسکتے ہیں۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں جلسوں، سرکاری مشینری اور ہیلی کاپٹر کے استعمال کا سخت نوٹس لے لیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوامیں جلسوں میں سرکاری مشینری اور ہیلی کاپٹرکابیدریغ استعمال کیاجارہاہے، اس حوالے سے اہم اجلاس 19 ستمبر 2 بجے الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.