پاکستانفیچرڈ پوسٹ

اربوں کی کرپشن کے کیسز میں جو گواہ تھے کیا ان کی اموات ہارٹ اٹیک سے ہوئی یا انہیں مروایا گیا ؟ عمران خان نے بڑا دعویٰ کرکے نیا طوفان برپا کر دیا

اربوں کی کرپشن کے کیسز میں گواہوں کی موت کی تحقیقات ہوں تو پتا چلے کہ وہ ہارٹ اٹیک سے نہیں مرے بلکہ مروائے گئے ہیں

اربوں کی کرپشن کے کیسز میں جو گواہ تھے کیا ان کی اموات ہارٹ اٹیک سے ہوئی یا انہیں مروایا گیا ؟ عمران خان نے بڑا دعویٰ کرکے نیا طوفان برپا کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان نے چارسدہ جلسے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے اپنے کرپشن کیسز ختم کرنا شروع کردیے ہیں، اربوں کی کرپشن کے کیسز میں گواہوں کی موت کی تحقیقات ہوں تو پتا چلے کہ وہ ہارٹ اٹیک سے نہیں مرے بلکہ مروائے گئے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ حکومتی ٹولے نے آتے ہی اپنے کرپشن کے کیس ختم کرنا شروع کیے، اب پتا چلا ہے کہ رمضان شوگر مل کا کیس بھی معاف ہورہا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت سازش کے تحت قوم پر مسلط کی گئی جب ہمیں حکومت ملی تو ملک کا بیرونی خسارہ 20 ارب ڈالر تھا، ہم حکومت چھوڑ کر گئے تو ترسیلات زر 31 ارب ڈالر اور زر مبادلہ ذخائر 16 ارب ڈالر تھے، دو سال کورونا وبا کے باوجود ہم بہتر معیشت چھوڑ کر گئے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ہمارے دور میں وبا کے باوجود ریکارڈ ایکسپورٹ اور ترسیلات زر رہی، ہمارے آخری دو سال معاشی کارکردگی 17 سال میں سب سے بہتر تھی۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی پر فضل الرحمان نے 2 دھرنے دیے، بلاول بھٹو نے لانگ مارچ کیا، یہ پہلی حکومت گرائی گئی جس پر کوئی کرپشن کا کیس نہیں تھا، انہوں نے آنے کے ساتھ ہی اپنے کرپشن کے کیس ختم اور 11سو ارب روپے کرپشن کے کیسز معاف کروانا شروع کیے۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمت اوپر گئی اور عوام کی دولت میں 30 فیصد کمی ہوئی، ڈالر اوپر گیا تو حکمرانوں کی دولت میں 30 فیصد اضافہ ہوا، کبھی ان کو ووٹ نہ دینا جن کے کاروبار، جائیدادیں اور پیسہ باہر ہو، اگلی باری ملی تو کسی کو وزیر نہیں بنائیں گے جس کی دولت باہر پڑی ہو۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ آئی ایم ایف، ورلڈ بینک کا کہنا ہے یہ حکومت معیشت نہیں سنبھال سکتی، آئی ایم ایف کہہ رہا ہے پاکستان سری لنکا کی صورت حال کی طرف جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.