پاکستانفیچرڈ پوسٹ

آٹے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی’ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں مزید کتنا اضافہ ہوا؟ ادارہ شماریات نے اعدادو شمار جاری کر دیئے

کوئٹہ میں آٹا 120 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے، 15 دن کے دوران کوئٹہ میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا مزید 480 روپے مہنگا ہو

آٹے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی’ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں مزید کتنا اضافہ ہوا؟ ادارہ شماریات نے اعدادو شمار جاری کر دیئے ۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات میں بتایا گیا ہے کہ کراچی اور کوئٹہ میں آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت 2400 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں آٹا 120 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے، 15 دن کے دوران کوئٹہ میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا مزید 480 روپے مہنگا ہوا، 15 دن کے دوران کراچی میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا مزید 260 روپے مہنگا ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق حیدر آباد میں آٹے کا 20کلو کا تھیلا 2260 روپے تک میں فروخت ہورہا ہے جبکہ خضدار میں 20کلو آٹے کا تھیلا 2200، لاڑکانہ میں 2100روپے تک ہے۔ سکھر میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 2040 روپے تک ہو گئی ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق بنوں میں آٹیکا 20کلو کا تھیلا 1950 روپے تک میں فروخت ہورہا ہے، پنجاب کے بڑے شہروں میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 980 روپے تک ہے، اسلام آباد میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 980 روپے تک ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.