پاکستان

حکومت نے ریٹیلر کیلئے پیراسیٹا مول ادویات پر کتنا مارجن مقرر کر دیا؟ پتا چل گیا

کمپنیاں ریٹیلر کو پیراسیٹا مول پر 15 فیصد تک مارجن دے سکیں گی، 15 فیصد تک ڈسکاؤنٹ دینے پر اعتراضات 3 دن میں جمع کراسکتے ہیں

وفاقی حکومت نے ریٹیلر کے لیے پیراسیٹامول ادویات پر مارجن مقررکر دیا ہے اور یہ مارجن کتنا مقرر کیا گیا اس حوالہ سے تمام تر تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کی جانب سے پیرا سیٹامول گولیوں، سسپنشن اور سیرپ پر مارجن کی حد مقرر کی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کمپنیاں ریٹیلر کو پیراسیٹا مول پر 15 فیصد تک مارجن دے سکیں گی، 15 فیصد تک ڈسکاؤنٹ دینے پر اعتراضات 3 دن میں جمع کراسکتے ہیں۔

دوسری جانب ادویہ ساز کمپنیوں نے وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کے نوٹیفکیشن پر اعتراض اٹھادیا ہے۔ چیئرمین پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن منصور دلاورکا کہنا ہے کہ حکومت نے پیراسیٹامول کی قیمت بڑھانیکے بجائے مارجن کم کیا، پہلے کمپنیاں کم ازکم 15 فیصد ڈسکاؤنٹ مارجن دینے کی پابند تھیں اورکمپنیاں ریٹیلرزکو 30 فیصد تک بھی مارجن دیتی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.