پاکستان

ٹنڈوالہیار ‘سیلاب متاثرین میں راشن کی تقسیم میں بھی گھپلوں کا انکشاف سامنے آگیا

ٹنڈوالہیار میں بارش اور سیلاب متاثرین کے مطابق عالمانی فارم ہاؤس میں آنے والے امدادی راشن کو من پسند افراد میں تقسیم کیا گیا

ٹنڈوالہیار میں متاثرین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کیلئے آنے والا امدادی راشن مبینہ طور پر من پسند افراد میں تقسیم کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہیار میں بارش اور سیلاب متاثرین کے مطابق عالمانی فارم ہاؤس میں آنے والے امدادی راشن کو من پسند افراد میں تقسیم کیا گیا اور حق داروں کو امدادی راشن سے محروم رکھا گیا۔ متاثرین کے مطابق اس معاملے پر وہاں موجود متاثرین اور سامان تقسیم کرنے والوں کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی ہے۔ دوسری جانب ایم این اے ذوالفقار ستار بچانی کے کوآرڈینیٹر فرحان پتافی کا کہنا ہے کہ راشن ایک این جی او کی طرف سے تقسیم کیا جارہا تھا این جی او نے ہی متاثرین کی لسٹ فراہم کی تھی۔ واقعے پر اپنا موقف دیتے ہوئے ایم این اے کے کوآرڈینیٹر کا کہنا تھا کہ من پسند افراد میں راشن کی تقسیم کا الزام بے بنیاد ہے سوشل میڈیا پراس معاملے کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.