پاکستان

اسلام آباد پولیس کی کارروائی، پی ٹی آئی رہنماء سے غیر لائسنس اسلحہ برآمد

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے کرک کے سابق یوسی ناظم وقاص خٹک کی گاڑی سے اسلحہ برآمد کرکے انہیں گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنماء سابق یونین کونسل (یو سی)ناظم کو غیر لائسنس یافتہ اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کی جانب سے ریڈ زون میں پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے کرک کے سابق یوسی ناظم وقاص خٹک کی گاڑی سے اسلحہ برآمد کرکے انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وقاص خٹک بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑی میں سوار تھے، گاڑی کو مشکوک جان کر تلاشی لی تو گاڑی سے بغیر لائسنس ایس ایم جی رائفل برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق وقاص خٹک تحریک انصاف کے ایم این اے شاہد خٹک سے ملاقات کیلئے جا رہے تھے، وقاص خٹک کو گرفتار کر کے تھانہ سکریٹریٹ منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.