پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میںشرکت کیلئے برطانیہ پہنچ گئے

آخری رسومات میں مختلف ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم شہباز شریف اتوار کو نواز شریف سے بھی تفصیلی ملاقات کریں گے

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف برطانیہ پہنچ گئے، وہ ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے’ وزیراعظم پاکستانی ہائی کمیشن نے رسیو کیا۔

تفصیلات کے مطابق ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات پیر کو ویسٹ منسٹر میں ادا کی جائیں گی، آخری رسومات میں مختلف ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے۔ اپنے دورہ کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف اتوار کو نواز شریف سے بھی تفصیلی ملاقات کریں گے جبکہ اتوار کے روز ہی لندن میں وزیر اعظم شہبازشریف کی مزید ملاقاتیں بھی طے ہیں وہ ایک مصروف دن گزاریں گے۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف برطانیہ میں ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات میں شرکت کے بعد اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.