پاکستان

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی صدر کی ملاقات متوقع

وزیراعظم یو این سیکرٹری جنرل اور امریکی صدر کے استقبالیے میں شرکت کریں گے جہاں ان کی امریکی صدر سے بھی بات چیت ہوگی

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر جوبائیڈن کی ملاقات متوقع ہوگی جسے اتحادی حکومت کی ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم یو این سیکرٹری جنرل اور امریکی صدر کے استقبالیے میں شرکت کریں گے جہاں ان کی امریکی صدر سے بھی بات چیت ہوگی۔ اعلامیے کے مطابق اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے77 ویں اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کا خطاب 23 ستمبرکو ہوگا، وزیراعظم اپنے خطاب میں سیلاب سے درپیش عالمی چیلنجز، ماحولیاتی تبدیلی، عالمی و علاقائی تنازعات اور جموں وکشمیر پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔ وزارت خارجہ کے مطابق اس دوران وزیرخارجہ بلاول بھٹو بھی امریکا میں اعلی سطح کی ملاقاتیں کریں گے، بلاول بھٹو میڈیا اور تھنک ٹینکس سے گفتگو اور مختلف تقریبات میں شرکت کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.