پاکستان

وفاقی وزیر احسن اقبال نے یونیورسٹی کے طالبعلم کو بڑی ذمہ داری دیدی

یونیورسٹی کا ہر طالبعلم سیلاب زدہ علاقوں میں ماں اور بچوں کی خوراک کا بندوبست کرنے کیلئے ایک نیوٹریشن پیک تیار کرے

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے یونیورٹی کے ہر طالبعلم کو پڑھائی کی بجائے بڑی ذمہ داری دیتے ہوئے سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کی اپیل کر دی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماء و وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھاکہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن ایچ ای سی کے ذریعے تمام یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کو ہدایات جاری کی جائیں گی کہ وہ اپنی یونیورسٹی کے تمام طلبہ کو یہ ٹاسک دیں۔ ان کا کہنا تھاکہ طلبہ اپنی جیب یا اپنی کمیونٹی کی مدد سے یہ کام کرسکتے ہیں تاکہ فوری طور پر ایسے 20 لاکھ تھیلے تیار کریں۔ احسن اقبال کا کہنا تھاکہ اس حوالے سے حکومت جلد ہدایات جاری کرے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.