پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ٹرانسجینڈر قانون میں سقم کی نشاندہی ہونے پر اتحادی حکومت میدان میں آگئی، شریعت کے منافی قانون سازی پر اعظم نذیر تارڑ اور قمر زمان کائرہ کا دبنگ اعلان

خواجہ سراؤں کے حقوق کی تلفی ہونی چاہیے اور نہ ہی دل آزاری، آئین کہتاہے کہ کسی شخص کے ساتھ اس کی جنس پر امتیازی سلوک نہیں ہوگا

ٹرانسجینڈر قانون میں سقم کی نشاندہی ہونے پر اتحادی حکومت میدان میں آگئی، شریعت کے منافی قانون سازی پر اعظم نذیر تارڑ اور قمر زمان کائرہ کا دبنگ اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ اور وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمان میں بل پاس ہونے کے 2 سال بعد کچھ شکایات سامنے آئیں، خواجہ سراؤں کے حقوق کی تلفی ہونی چاہیے اور نہ ہی دل آزاری، آئین کہتاہے کہ کسی شخص کے ساتھ اس کی جنس پر امتیازی سلوک نہیں ہوگا۔ وزیرقانون کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سال2018ء سے قبل ٹرانسجینڈر قانون نہیں تھا، سپریم کورٹ نے 2013ء میں تفصیلی فیصلہ جاری کیا کہ ٹرانسجینڈر بھی ملک کے شہری ہیں، قانون پاس کرنے سے قبل چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل سے رائے لی، سینیٹر مشتاق نے شک پر سوال اٹھایا کہ خواجہ سرا کی جنس کی بنیاد میڈیکل رپورٹ سے منسلک کریں، سینیٹر مشتاق نے تجویز دی خواجہ سراؤں کی سرجری پرپابندی لگائی جائے، مولانا فضل الرحمان نے ٹرانسجینڈر قانون میں وراثت پر مجھے تجاویز دیں، ٹرانسجینڈر قانون میں وراثت پر شریعت و عدالت کی رہنمائی چاہیے۔

اس موقع پر قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ سینیٹر مشتاق نے بل اس قانون کاغلط استعمال روکنے کے لیے پیش کیا، سینیٹر مشتاق نے ٹرانسجینڈر قانون کا غلط استعمال روکنے پر آواز اٹھائی، سینیٹر مشتاق کی تجویزکردہ ترمیم ٹرانسجینڈر قانون کو مزید بہتر کرے گی، تمام سقم دور کرنے کے لیے اس ترمیم کی حمایت ہونی چاہیے۔ قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ٹرانسجینڈر قانون میں ترمیم ابھی ہوئی نہیں لیکن ہونی چاہیے، ترمیم کی حوصلہ افزائی کی جائیگی، سینیٹر مشتاق نے قطعاً اس قانون کو غلط نہیں کہا، آزادی اظہار رائے کا مطلب ملک میں اخلاقیات تباہ کرنا نہیں، خود خواجہ سرا ء تنظیموں نے بھی میڈیکل جانچ سے جنس کے تعین کی حمایت کی ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.