پاکستان

پاکستانی وفد کا دورہ اسرائیل ، دفتر خارجہ کا بیان بھی سامنے آگیا

ایک غیر ملکی این جی او نے زیر بحث دورے کا اہتمام کیا جو پاکستان میں موجود نہیں، پاکستان کا مسئلہ فلسطین پر مؤقف واضح اور غیر مبہم ہے

پاکستان وفد کے دورہ اسرائیل کے حوالہ سے دفتر خارجہ کا بیان سامنے آگیا ہے، دفتر خارجہ نے پاکستان کے کسی وفد کے دورہ اسرائیل سے متعلق تاثر کو مسترد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایک غیر ملکی این جی او نے زیر بحث دورے کا اہتمام کیا جو پاکستان میں موجود نہیں، پاکستان کا مسئلہ فلسطین پر مؤقف واضح اور غیر مبہم ہے، پاکستان فلسطینی عوام کے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کی مستقل حمایت کرتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہیکہ پاکستان، مسئلہ فلسطین کا یواین اور او آئی سی کی قراردادوں کے مطابق حل چاہتا ہے، اقوام متحدہ، او آئی سی قراردادوں کے مطابق 1967 ء سے قبل کی سرحدوں کے ساتھ آزاد فلسطینی ریاست قائم کی جائے، ایسی فلسطینی ریاست کے حامی ہیں جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق آزاد و خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام خطے میں انصاف اور دیرپا امن کے لیے ناگزیر ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.