پاکستانفیچرڈ پوسٹ

25 مئی کو ہماری تیاری نہیں تھی، ہم پر امن لانگ مارچ کر رہے تھے، رانا ثناء اللہ تیار ہو جائو ہم پوری تیاری سے اسلام آباد آئیں گے، عمران خان نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

کال دینے کا فیصلہ تب کریں گے جب دیکھیں گے کہ ہمارے ٹائیگرز آزادی کے لیے تیار ہیں ، ہم ملک کو حقیقی آزادی دلائیں گے: عمران خان

25 مئی کو ہماری تیاری نہیں تھی، ہم پر امن لانگ مارچ کر رہے تھے، رانا ثناء اللہ تیار ہو جائو ہم پوری تیاری سے اسلام آباد آئیں گے، عمران خان نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ رانا ثنااللہ وعدہ ہے کہ تم اسلام آباد میں چھپ نہیں سکوگے،ہفتے کو فیصلہ کریں گے کہ کب کال دینی ہے،کال دینے کا فیصلہ تب کریں گے جب دیکھیں گے کہ ہمارے ٹائیگرز آزادی کے لیے تیار ہیں ، ہم ملک کو حقیقی آزادی دلائیں گے ۔ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف نیکہا کہ یہ اپنیکرپشن کیسز معاف کرا رہے ہیں اور لوگ مہنگائی میں ڈوبتے جا رہے ہیں، آئی ایم ایف تو کہہ رہا ہے بجلی ابھی مزید مہنگی ہوگی، ان کا حکومت میں آنیکا مقصد عوام کی خدمت نہیں اپنی چوری بچانی تھی۔ عمران خان نے دعوی کیا کہ ہم روس سے پانچ ماہ پہلے سستے تیل اور گندم کی بات کرچکے تھے، پاکستان میں بدترین مہنگائی ہے پر ان کی جرات نہیں تھی کہ سستا تیل، گندم لیں۔انہوں نے کہا کہ 25 مئی کو ہماری تیاری نہیں تھی، ہم پر امن لانگ مارچ کر رہے تھے، رانا ثناء اللہ تیار ہو جائو ہم پوری تیاری سے اسلام آباد آئیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.