پاکستان

سینئر صحافی ایاز میر کی بیوی سارہ کا پوسٹ مارٹم مکمل، حیران کن رپورٹ سامنے آگئی

مقتولہ کیسر، ماتھے اوربازوں پرزخم کے نشانات ہیں، خاتون ڈاکٹر نے سائرہ کی لاش کا مکمل معائنہ کیا، مختلف ایکسرے بھی کیے گئے: پوسٹمارٹم رپورٹ

سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہ نواز امیر کے ہاتھوں قتل ہونے والی اس کی بیوی سائرہ کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا جس کی حیران کن رپورٹ سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی کی بیوی سائرہ کی پوسٹ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مقتولہ کیسر، ماتھے اوربازوں پرزخم کے نشانات ہیں، خاتون ڈاکٹر نے سائرہ کی لاش کا مکمل معائنہ کیا، مختلف ایکسرے بھی کیے گئے۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی لاش پولیس کلینک کے سرد خانے میں رکھوا دی گئی۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کی میت نمونے فارنزک کیلئے بھجوائے جانے کے بعد لواحقین کے حوالے کی جائے گی اور مقتولہ کے خاندان والوں سے کینیڈا میں رابطہ کیا جارہا ہے، اگر خاندان سے کوئی مدعی مقدمہ نہ بنا تو پھر پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج ہوگا۔ ذرائع نے بتایا کہ واردات کے وقت ملزم نارمل تھا اور کسی نشے کی حالت میں نہیں تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.