پاکستان

نجی و سرکاری میڈیکل جامعات و کالجز کا داخلہ ٹیسٹ کس تاریخ کو ہوگا؟ پتا چل گیا

ملک بھر میں نجی و سرکاری میڈیکل جامعات و کالجز کا داخلہ ٹیسٹ 13 یا 20 نومبر کو یونیفارم پالیسی کے تحت لیا جائے گا: ڈاکٹر نوشاد شیخ

نجی و سرکاری میڈیکل جامعات و کالجز کا داخلہ ٹیسٹ کس تاریخ سے شروع ہوگا اور اس کی آخری تاریخ کیا ہوگی؟ تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان میڈیکل کمیشن ڈاکٹر نوشاد شیخ نے بتایا کہ ملک بھر میں نجی و سرکاری میڈیکل جامعات و کالجز کے داخلے نومبر کے وسط میں کرانے پر اتفاق کرلیا گیا ہے ، داخلہ ٹیسٹ 13 یا 20 نومبر کو لیا جائے گا، حتمی تاریخ جلد طے کرلی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں بیک وقت داخلہ ٹیسٹ یونیفارم پالیسی کے تحت منعقد کیا جائے گا۔ ہر صوبے میں ایک سرکاری یونیورسٹی کو ٹیسٹ لینے کی اجازت دی گئی ہے۔

ڈاکٹر نوشاد شیخ کے مطابق انٹرمیڈیٹ امتحانات میں 60 فیصد نمبرز حاصل کرنے والے طلبہ داخلہ ٹیسٹ دینے کے اہل ہوں گے جبکہ اس سے قبل 65 فیصد نمبرز حاصل کرنے والا طالب علم داخلہ ٹیسٹ میں بیٹھنے کا اہل تھا تاہم رواں اجلاس میں اس قانون کو تبدیل کردیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیسٹ میں میڈیکل کیلئے 55 فیصد اور ڈینٹل کیلئے 45 فیصد نمبر حاصل کرنے والا طالب علم میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کیلئے اہل ہوگا۔ صدر پی ایم سی کے مطابق ملک بھر میں 20 ہزار سیٹوں کیلئے ڈھائی لاکھ بچے بحیثیت امیدوار داخلہ ٹیسٹ میں حصہ لیں گے۔ بیرونِ ملک پاکستانی طلبہ و طالبات کیلئے داخلہ ٹیسٹ دینے کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا، اس سلسلے میں دو تجاویز سامنے ہیں یا تو امیدوار پاکستان آئے یا پھر ملک بھر میں 4 سینٹرز بنائیں جائیں جہاں آن لائن ٹیسٹ منعقد ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.