پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ملک میں آٹے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ، 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت کتنی ہو گئی ہے؟ ادارہ شماریات نے نئے اعدادو شمار کر کے سب کو پریشان کر دیا

ایک ہفتے میں آٹے کا20 کلو تھیلا 406 روپے89 پیسے مہنگا ہوا اور 20 کلو آٹے کی زیادہ سے زیادہ قیمت2400 روپے تک پہنچ گئی

ملک میں آٹے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ، 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت کتنی ہو گئی ہے؟ ادارہ شماریات نے نئے اعدادو شمار کر کے سب کو پریشان کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آٹے کے20 کلوتھیلے کی فی کلو قیمت میں اوسط 20 روپے 34 پیسے کا اضافہ ہوا اور آٹے کی اوسط فی کلو قیمت 81 روپے سے زائد ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی اوسط قیمت بڑھ کر1621.32 روپے ہوگئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے آٹے کی قیمت میں سب سے زیادہ اضافہ پشاور میں ریکارڈ کیا گیا اور فی کلو قیمت میں 58 روپے تک اضافہ ہوا جبکہ20 کلو آٹا980 روپے سے بڑھ کر2150 روپے کا ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق کراچی اورکوئٹہ میں 20 کلو آٹے کی قیمت 2400 روپے تک پہنچ گئی اور دونوں شہروں میں فی کلو آٹا120 روپے فی کلو تک فروخت ہورہا ہے جبکہ حیدرآباد میں 2300 روپے، خضدار اورلاڑکانہ میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 2200 روپے کا ہوگیا۔ ادارہ شماریات نے بتایا کہ سکھرمیں آٹے کے 20 کلو تھیلا 2040 فروخت کیا جارہا ہے، بنوں میں 1950 سے بڑھ کر2100 روپے، اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہورمیں 20 کلوآٹا 980 سے بڑھ کر1295 روپے کا ہوگیا۔ گوجرانوالہ، سیالکوٹ،فیصل آباد،ملتان میں 20 کلو آٹا 980 سے بڑھ کر1295 روپے کا ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.