پاکستانفیچرڈ پوسٹ

سیلاب زدگان کے لئے آنے والا امدادی سامان کون کون سے ممالک سے آیا؟ اس کی مقدار کیا تھی؟ دفتر خارجہ نے اپنی رپورٹ میں اعدادو شمار جاری کر دیئے

سیلاب متاثرین کیلئے 15ممالک اور3 عالمی تنظیموں سے 123 طیارے امدادی سامان کے پہنچ چکے ہیں

سیلاب زدگان کے لئے آنے والا امدادی سامان کون کون سے ممالک سے آیا؟ اس کی مقدار کیا تھی؟ دفتر خارجہ نے اپنی رپورٹ میں اعدادو شمار جاری کر دیئے ۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کیلئے 15ممالک اور3 عالمی تنظیموں سے 123 طیارے امدادی سامان کے پہنچ چکے ہیں، متحدہ عرب امارات نے سب سے زیادہ 41 امدادی طیارے راولپنڈی،کراچی اور لاہور بھیجے۔ ترجمان کا کہنا تھاکہ امریکا نے سیلاب متاثرین کیلئے 21 امدادی طیارے سکھر، کراچی راولپنڈی بھیجے جبکہ ترکیہ نے 13 طیارے امداد کراچی اور راولپنڈی بھیجی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ عمان سے سیلاب متاثرین کیلئے امداد لیکر 8 طیارے پاکستان پہنچے اور سعودی عرب سے 5 امدادی طیارے پاکستان پہنچ چکے ہیں جبکہ چین اور قطر سے 4، 4 امدادی طیارے پاکستان آئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ازبکستان، فرانس، ترکمانستان، اردن، نیپال، برطانیہ، روس اور یونان سے بھی ایک ایک امدادی طیارہ پاکستان پہنچا۔ ترجمان دفتر خارجہ یونیسیف نے 3، اقوام متحدہ ادارہ برائے مہاجرین نے 13، عالمی ادارہ خوراک نے 3 امدادی طیارے بھیجے، ترکیہ، تاجکستان، عمان اور ایران نے زمینی اور بحری راستے سے بھی امداد پاکستان بھیجی جبکہ ترکیہ سے ہلال احمر نے امدادی سامان کے 2 ٹرک،3 ٹرینیں پاکستان بھیجیں۔ ترجمان کا کہنا تھاکہ تاجکستان نے 87 ٹرکوں پر مشتمل امدادی قافلہ پاکستان بھیجا، ایران سے ہلال احمر نے ٹرکوں کے ذریعے100 ٹن امدادی سامان پاکستانی ہلال احمر کے حوالے کیا، عمان سے حال ہی میں ایک بحری جہاز امدادی سامان لیکرکراچی کی بندرگاہ پرلنگر انداز ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.