پاکستانفیچرڈ پوسٹ

اسحاق ڈار واپس کب آ رہے ہیں؟ قائد ن لیگ نوازشریف نے سابق وزیر خزانہ کو کونسا عہدہ دینے کا فیصلہ کیا ہے؟ قومی سیاست میں کھلبلی مچا دینے والی خبر آگئی

وطن واپسی پر سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھاؤں گا اور ممکنہ طور پر اگلے ہفتے کے اختتام پر پاکستان میں ہوں گا: اسحاق ڈار کا انٹرویو

اسحاق ڈار واپس کب آ رہے ہیں؟ قائد ن لیگ نوازشریف نے سابق وزیر خزانہ کو کونسا عہدہ دینے کا فیصلہ کیا ہے؟ قومی سیاست میں کھلبلی مچا دینے والی خبر آگئی ۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنماء و سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ وطن واپسی پر سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھاؤں گا اور ممکنہ طور پر اگلے ہفتے کے اختتام پر پاکستان میں ہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف جو بھی ڈیوٹی لگائیں گے ماضی کی طرح نبھاؤں گا۔ ان کا کہنا تھاکہ شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر کامیاب دورے کے بعد کل لندن آئیں گے اور شہباز و نواز سے مشورہ کرکے جو بھی فیصلہ ہوگا اس پر عمل کروں گا۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ عدالت نے ہماری درخواست منظور کی اور وارنٹ معطل کرتے ہوئے کہا کہ7 اکتوبر تک واپسی کرلیں۔ خیال رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے آج سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے اور وطن واپسی پر ان کی گرفتاری سے روک دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.