پاکستان

سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے اور بہو کے درمیان لڑائی کن وجوہات پر ہوئی؟ اندر کی بات سامنے آگئی

ملزم شاہنواز نے اپنی اہلیہ کو اپنی دیگر 2 شادیوں کے بارے میں نہیں بتایا تھا، ملزم اپنی بیوی سارہ سے حیلے بہانوں سے پیسے منگواتا تھا

بیوی کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز اور ان کی مقتولہ بہو سارہ کے درمیان لڑائی کن وجوہات پر ہوئی ؟ اندر کی بات سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم شاہنواز نے اپنی اہلیہ کو اپنی دیگر 2 شادیوں کے بارے میں نہیں بتایا تھا، ملزم اپنی بیوی سارہ سے حیلے بہانوں سے پیسے منگواتا تھا۔ تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتولہ سارہ نے اپنے لیے ایک گاڑی خریدی تھی، ملزم نے دھوکے سے گاڑی اپنے نام کرائی جس پر سارہ سے تکرار ہوئی،سارہ نے اپنے دیے گئے پیسوں کا تقاضہ کیا اورگاڑی بھی فوری طور پر اپنے نام کرانے کا کہا۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق ملزم شاہنواز نے پیسوں کے تقاضے پر طیش میں آکر اہلیہ سارہ کو قتل کردیا، سارہ نے اپنی شادی سے متعلق کینیڈا میں مقیم والدین کو کچھ نہیں بتایا تھا، مقتولہ سارہ کے پاس کینیڈا کی شہریت تھی۔ علاوہ ازیں تفتیشی ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ مقتولہ سارہ کے چچا کرنل (ر)اکرام اور ضیا الرحیم نے بھتیجی کے قتل کا الزام ایاز امیر اور ان کی سابق اہلیہ پر عائد کیا، ان کا کہنا تھا کہ ایاز امیر اور ان کی سابق اہلیہ نے بھتیجی سارہ کو قتل کرایا۔ دوسری جانب پولیس نے ایاز امیر اور ان کی سابق اہلیہ کے بھی وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے ہیں جب کہ بیٹے شاہنواز کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد کے فام ہاس میں ملزم شاہنواز نے اپنی اہلیہ سارہ کو سر پر لوہے کی راڈ مار کر بے ہوش کیا اور پھر اسے نہانے والے ٹب میں ڈال کر پانی کھول دیا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.