پاکستانفیچرڈ پوسٹ

اسحاق ڈار کو کونسا عہدہ سونپا جائے گا؟ لندن میں ہونے والی نوازشریف کی بیٹھک میں کیا فیصلہ کیا گیا؟ اصل کہانی سامنے آنے کے بعد ملکی سیاست میں ہلچل مچ گئی

اسحاق ڈار منگل کو وفاقی وزیر خزانہ کا عہدہ سنبھالیں گے جبکہ موجودہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل حکومت کی معاشی ٹیم کا حصہ رہیں گے

اسحاق ڈار کو کونسا عہدہ سونپا جائے گا؟ لندن میں ہونے والی نوازشریف کی بیٹھک میں کیا فیصلہ کیا گیا؟ اصل کہانی سامنے آنے کے بعد ملکی سیاست میں ہلچل مچ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور قائد مسلم لیگ (ن)نواز شریف کی لندن میں اہم ملاقات جاری ہے جس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار منگل کو وفاقی وزیر خزانہ کا عہدہ سنبھالیں گے جبکہ موجودہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل حکومت کی معاشی ٹیم کا حصہ رہیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں عمران خان کے لانگ مارچ، پنجاب حکومت کے خاتمے کیلئے اقدامات اور انتخابات آئندہ سال کرانے کے فیصلے بھی متوقع ہیں۔ خیال رہے کہ اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ وطن واپسی پر سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھاؤں گا اور ممکنہ طور پر اگلے ہفتے کے اختتام پر پاکستان میں ہوں گا۔ انہوں نے کہا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف جو بھی ڈیوٹی لگائیں گے ماضی کی طرح نبھاؤں گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.