پاکستانفیچرڈ پوسٹ

عمران خان کو عدالت سے روز ریلیف کس کے کہنے پر اور پریشر کہاں سے ڈالا جا رہا ہے؟ جے یو آئی (ف) اور پی ڈی ایم کے سربراہ فضل الرحمن نے سب بتا دیا

معیشت کو دوبارہ سنبھالنے کی کوشش کر رہے ہیں، آئی ایم ایف، ایف اے ٹی ایف ہمیں بلیک میل کر رہے ہیں، معیشت پر پریشر ہے

عمران خان کو عدالت سے روز ریلیف کس کے کہنے پر اور پریشر کہاں سے ڈالا جا رہا ہے؟ جے یو آئی (ف) اور پی ڈی ایم کے سربراہ فضل الرحمن نے سب بتا دیا ۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام (ف) اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عدالت میں روز عمران خان کو ریلیف ملتا ہے تو کہیں نہ کہیں سے پریشر تو ہے ، آپ ضرور کہیں گے کہ ہم آئین و قانون کے مطابق کررہے ہیں ، ہم سیاسی لوگ ہیں ، جانتے ہیں کہ کچھ چیزیں ہورہی ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ معیشت کو دوبارہ سنبھالنے کی کوشش کر رہے ہیں، آئی ایم ایف، ایف اے ٹی ایف ہمیں بلیک میل کر رہے ہیں، معیشت پر پریشر ہے، ملکی معیشت آئی ایم ایف میں گروی ہے، اسٹیٹ بینک حکومت اور وزیراعظم کو جواب دہ نہیں، آئی ایم ایف کے تابع ہے، اسٹیٹ بینک ہی ڈالر کو کنٹرول کررہا ہے۔ سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ عمران خان ناکام جلسے کر رہے ہیں، عمران خان نااہل حکمران اور نااہل اپوزیشن ثابت ہوئے، ثابت ہوچکا کہ عمران خان ملکی مفاد کے خلاف ہے، دوبارہ ملک کا مفاد نہیں بن سکتا، روز روز ہم نئے تجربے نہیں کرسکتے ۔ صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان آرمی چیف کی ایکسٹینشن کی بات کررہے ہیں، اس پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سب کچھ آئین میں لکھا ہے اور آئین کے مطابق میرٹ پر ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.