پاکستان

اسحاق ڈار کی واپسی کا فیصلہ ہوگیا، وزیراعظم کیساتھ ہی پاکستان روانہ ہوں گے

بدھ کو اسحاق ڈارکا پاکستان روانگی کا ٹکٹ کنفرم تھا تاہم اب نوازشریف کی ہدایت و مشورے پر اسحاق ڈار نے ساتھ جانے کا فیصلہ کیا ہے

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی واپسی کا فیصلہ ہوگیا ہے، وزیراعظم شہبازشریف کے ساتھ ہی پاکستان روانہ ہوں گے یہ فیصلہ قائد ن لیگ میاں نوازشریف نے کیا ۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں وزیراعظم شہباز شریف اور ن لیگ کے قائد نواز شریف کی سلیمان شہبازکی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔ دو دن کی طویل مشاورت کے بعد فیصلہ ہوا ہے کہ اسحاق ڈار وزیراعظم شہبازشریف کیساتھ ہی پاکستان روانہ ہوں گے۔ اسحاق ڈارمنگل کو بطور وزیر خزانہ حلف اٹھائیں گے۔ ملاقات میں نوازشریف نے مشورہ دیا کہ پاکستان جاناہی ہے تو وزیراعظم شہبازشریف کے ساتھ جائیں۔ بدھ کو اسحاق ڈارکا پاکستان روانگی کا ٹکٹ کنفرم تھا تاہم اب نوازشریف کی ہدایت و مشورے پر اسحاق ڈار نے ساتھ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.