پاکستانفیچرڈ پوسٹ

مفتاح اسماعیل کا استعفیٰ ‘اسحاق ڈار کا راستہ صاف’ لندن میں وزیراعظم شہباز شریف اور نوازشریف کے درمیان ہونیوالی ملاقات کی اصل کہانی سامنے آگئی

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی زیرصدارت لندن میں پارٹی اجلاس ہوا جس میں ملک کی سیاسی اور قومی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا

مفتاح اسماعیل کا استعفیٰ ‘اسحاق ڈار کا راستہ صاف’ لندن میں وزیراعظم شہباز شریف اور نوازشریف کے درمیان ہونیوالی ملاقات کی اصل کہانی سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا۔ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی زیرصدارت لندن میں پارٹی اجلاس ہوا جس میں ملک کی سیاسی اور قومی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ اجلاس میں مفتاح اسماعیل نے اپنا استعفیٰ نوازشریف کو پیش کیا اور کہا کہ وزارت آپ کی امانت تھی، آپ نے ہی وزیر بنایا تھا۔ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھاکہ چار ماہ میں اپنی بھرپور صلاحیت سے کام کیا، پارٹی اور ملک سے وفاداری نبھائی۔ نوازشریف نے مشکل حالات میں ذمہ داریاں نبھانے پرمفتاح اسماعیل کی کوششوں کو سراہا۔ ترجمان کے مطابق نوازشریف اور وزیراعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈارکو وزیرِخزانہ کیلئے نامزد کردیا۔ اجلاس کا مؤقف تھاکہ سابق حکومت کی لگائی معاشی تباہی کی آگ موجودہ حکومت کوبجھانا پڑی۔ ذرائع کے مطابق مفتاح اسماعیل نے کہا پیرکو پاکستان پہنچ کر وزیر خزانہ کے عہدے سے استعفیٰ دے دوں گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.