پاکستان

وزیراعظم کی لیک آڈیو کا معاملہ، مریم اورنگزیب کی انوکھی منطق نے سب کو حیران کر دیا

وزیراعظم کی لیک آڈیو اس بات کا ثبوت ہے کہ کوئی غیرقانونی کام نہیں ہوا، نہ ہی کسی کو کوئی ناجائز فائدہ پہنچایا گیا: مریم اورنگزیب

وزیراعظم کی آڈیو لیک کا معاملہ سامنے آنے کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے انوکھی منطق اپنائی جسے سن کر سب حیران و دنگ رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے کرک میں خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بھارت سے بجلی کا پلانٹ عمران خان حکومت کی پالیسی اور قانون کے مطابق آیا، عمران صاحب!ہاؤسنگ سوسائٹی کے گرڈ اسٹیشن کی تنصیب پر ہائی کورٹ ملتان بینچ کا فیصلہ پڑھ لیں۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بھارتیوں سے فارن فنڈنگ لینے والا حسد سے چیخیں مار رہا ہے، شہباز شریف نے کوئی پالیسی بدلی نہ زمین مانگی اور نہ ہی کسی سے 5 قیراط کے ہیرے مانگے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو غصہ اور تکلیف ہے کہ آڈیو سے بھی کوئی غیرقانونی چیز برآمد نہ ہوسکی، پانچ قیراط ہیرے کے لیے حکومتی پالیسی بدلنے والا آج دوسروں پر بہتان تراشی کر رہا ہے، گھڑیوں سے منافع کمانے والاجھوٹ بولنے سے پہلے آئینہ دیکھ لیا کرے، آڈیو میں شوکت ترین اور صوبائی وزرا کی پاکستان دشمن سازش جیسی کوئی بات نہیں نکلی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.