پاکستانفیچرڈ پوسٹ

شہباز، زرداری اور فضل الرحمان کو کلین بولڈ کرنے جارہا ہوں ‘سچ الحق ہے، صرف تھوڑا انتظار کرنا پڑتا ہے، بہت جلد سب سامنے آ جائے گا، عمران خان کا دبنگ اعلان

مریم نواز اپنے داماد کیلئے ہندوستان سے پاورپلانٹ کی مشینری امپورٹ کرارہی ہے، آدھی مشینری آگئی ' باقی آدھی کیلئے سفارش کرائی گئی

شہباز، زرداری اور فضل الرحمان کو کلین بولڈ کرنے جارہا ہوں ‘سچ الحق ہے، صرف تھوڑا انتظار کرنا پڑتا ہے، بہت جلد سب سامنے آ جائے گا، عمران خان کا دبنگ اعلان سامنے آگیا ۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف کی آڈیو ٹیپ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سچ الحق ہے، صرف تھوڑا انتظار کرنا پڑتا ہے، سب سامنے آجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کی آڈیو ٹیپ میں تین باتیں سامنے آئیں ہیں، پہلی یہ کہ مریم نواز اپنے داماد کیلئے ہندوستان سے پاورپلانٹ کی مشینری امپورٹ کرارہی ہے، آدھی مشینری آگئی ‘ باقی آدھی کیلئے سفارش کرائی گئی۔دوم یہ کہ مریم نواز موجودہ دورحکومت میں ناجائزکام کرارہی ہے، تیسری بات یہ ہے کہ مریم نواز سے سچ نہیں بولا جاتا۔

عمران خان نے کہا کہ قوم کو بتانا چاہتا ہوں سچ الحق ہے، تھوڑی دیر کیلئے صبر کرنا پڑتا ہے سچ سامنے آجاتاہے۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حقیقی آزادی کی تحریک میں پورے پاکستان میں جارہا ہوں، کرک والوں کا جذبہ دیکھ کر ثابت ہوگیا کہ میری قوم نکلنے کیلئے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ پچیس مئی کے واقعے کو کبھی نہیں بھول سکتا جب ہماری خواتین اور بچوں پر شیل اور گولیاں برسائیں گئیں، میں اب پوری تیاری کررہا ہوں، مجرم قاتل راناثنااللہ اور شہبازشریف کیلئے بھی پلاننگ کررہاہوں، انشااللہ حقیقی آزادی کی تحریک آخری اور فیصلہ کن ہوگی۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت مجھے تین وکٹیں نظر آرہی ہے، ایک بیماری وہ ہے جس کا نام زرداری ہے، دوسری شہباز شریف ہے، جو جہاں بوٹ دیکھتا ہے پالش شروع کردیتا ہے، تیسری وکٹ فضل الرحمان کی ہے، جس نے پیسے کمانے کے لئے اپنے بیٹے کو مواصلات کی وزارت دلوائی، ان تینوں کے لئے سوئنگ تیار ررکھی ہے، ایک ہی گیند میں تینوں کو کلین بولڈ کرونگا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ بچوں کو اسکولوں میں نبیۖ کی زندگی کے بارے میں پتہ ہو،ہم اپنے نوجوانوں کوتربیت دینگے تاکہ میری قوم دنیا کی امامت کرے، کیونکہ حضورۖنیدنیا کی امامت کی، دوبارہ حکومت میں آئیں گے تو رحمت اللعالمین اتھارٹی کو دوبارہ بنائیں گے اور اسی کی مدد سے دنیا میں انقلاب لائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.