پاکستانفیچرڈ پوسٹ

اتحادی حکومت کا خاتمہ کتنے دنوں میں ہو سکتا ہے؟ اس کے لئے کتنا ہوم ورک مکمل کرلیا گیا ہے؟ سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے تہلکہ مچاد دینے والا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد پہنچ کر دکھائیں گے اقتدار کی کرسی سے کس طرح گراتے ہیں، حکومت یا تو استعفے دیکر نئے انتخابات کرائے یا میدان میں آکرمقابلہ کرے

اتحادی حکومت کا خاتمہ کتنے دنوں میں ہو سکتا ہے؟ اس کے لئے کتنا ہوم ورک مکمل کرلیا گیا ہے؟ سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے تہلکہ مچاد دینے والا دعویٰ کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر دفاع و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک نے دعوی کیا ہے کہ مجھے نظر آرہا ہے دو تین دن میں حکومت ختم ہوجائے گی اور میں اس پرکام کر رہا ہوں۔ ان کا کہنا تھاکہ اسلام آباد پہنچ کر دکھائیں گے اقتدار کی کرسی سے کس طرح گراتے ہیں، حکومت یا تو استعفے دیکر نئے انتخابات کرائے یا میدان میں آکرمقابلہ کرے۔ان کا کہنا تھاکہ دنیامیں کوئی بھی اس حکومت پراعتبارکرنے کیلئے تیار نہیں ہے۔ پرویزخٹک نے دعوی کیا کہ مجھے نظر آرہا ہے دو تین دن میں حکومت ختم ہوجائے گی، میں اس پرکام کررہاہوں مجھے یقین ہے دو تین دن میں حکومت ختم ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکو مت کا خاتمہ نہ ہوا تو ہوسکتا ہے پورے ملک میں افراتفری ہوجائے، اب فیصلہ میدان میں ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.