پاکستانفیچرڈ پوسٹ

وزیراعظم ہائوس سمیت اہم مقامات سے آڈیو لیک کا معاملہ، وزیراعظم شہباز شریف میدان میں آگئے، اٹھایا ایسا حیران کن قدم کے بولنے والوں کی بولتی بند کر دی

وزیراعظم ہاؤس سمیت اہم مقامات سے خفیہ ریکارڈنگ کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

وزیراعظم ہائوس سمیت اہم مقامات سے آڈیو لیک کا معاملہ، وزیراعظم شہباز شریف میدان میں آگئے، اٹھایا ایسا حیران کن قدم کے بولنے والوں کی بولتی بند کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بدھ کو وزیراعظم ہاؤس میں طلب کرلیا ہے، اجلاس میں آئی ایس آئی اور آئی بی کے سربراہان بھی شرکت کریں گے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی بی اور آئی ایس آئی کے سربراہان خفیہ ریکارڈنگز کے متعلق قومی سلامتی کمیٹی کو بریف کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیر دفاع، وزیر داخلہ، وزیر خارجہ اور وزیر خزانہ بھی شرکت کریں گے۔ یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم ہاس میں ہونے والے اجلاس میں آڈیو سامنے آئی تھی جس کے بعد پی ایم ہاؤس کی سکیورٹی کے حوالے سے سوالات اٹھائے جا رہے تھے۔ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اس حوالے سے کہہ چکے ہیں کہ معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور تحقیقات کے بعد ہی معلوم ہوگا کہ پی ایم ہاس کی سکیورٹی بریچ ہوئی یا نہیں، فی الحال اسے سنجیدہ نہیں لینا چاہیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.