پاکستان

ملک بھر میں ربیع الاوّل کا چاند نظر نہیں آیا، 12 ربیع الاوّل 9 اکتوبر کوہوگی

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت کوئٹہ میں ہوا جس میں محکمہ موسمیات کے نمائندوں نے بھی شرکت کی

ملک میں ربیع الاول 1444 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا جس کی وجہ سے 12 ربیع الاوّل 9 اکتوبر 2022ء بروز اتوار کو جوش و خروش سے منائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت کوئٹہ میں ہوا جس میں دیگر ارکان اور محکمہ موسمیات کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ملک میں کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادتیں نہیں ملیں جس کے بعد اعلان کیا گیا۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ملک میں ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الاول 28 ستمبر بدھ کے روز ہوگی اور 12 ربیع الاول اتوار 9 اکتوبر کو ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.