پاکستان

وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ اسحاق ڈار بھی وطن واپس پہنچ گئے

وزیراعظم میاں شہبازشریف اور اسحاق ڈار کے علاوہ ان کے وفد کو لانے والے طیارے نے نور خان ائیر بیس پر لینڈ کیا

امریکا اور برطانیہ کے بھرپور دورے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف وطن واپس پہنچ گئے ان کے ہمراہ سابق وفاقی وزیر اسحاق ڈار بھی واپس پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 5 سال سے خود ساختہ جلا وطن لیگی رہنما سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب بھی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف اور ان کا وفد خصوصی طیارے میں لندن سے براہ راست اسلام آباد پہنچا ہے۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور ان کے وفد کو لانے والے طیارے نے نور خان ائیر بیس پر لینڈ کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.