پاکستانفیچرڈ پوسٹ

گورنمنٹ کالج (جی سی) یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو سربراہ پی ٹی آئی عمران خان کو جلسے کی اجازت دینا مہنگا پڑ گیا، مریم نواز نے ایسا مطالبہ کر دیا کہ سب دنگ رہ گئے

مریم نواز نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کو جلسے کی اجازت دینے پر گورنمنٹ کالج(جی سی)یونیورسٹی کے وائس چانسلرکے خلاف سخت ایکشن لیا جائے

گورنمنٹ کالج (جی سی) یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو سربراہ پی ٹی آئی عمران خان کو جلسے کی اجازت دینا مہنگا پڑ گیا، مریم نواز نے ایسا مطالبہ کر دیا کہ سب دنگ رہ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر و سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے کو سیاسی نفرت پھیلانے کے لیے استعمال کرنا ایک ایسا جرم ہے جس کی سزا ضرور ملنی چاہیے۔ مریم نواز نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کو جلسے کی اجازت دینے پرگورنمنٹ کالج یونی ورسٹی کے وائس چانسلرکے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ ایک بیان میں وفاقی وزیر احسن اقبال کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ جی سی یونیورسٹی کو سیاسی اکھاڑے میں تبدیل کر دیا گیا، بحیثیت راوین مجھے اس پر بے حد دکھ پہنچا ہے، مادر علمی زہر آلود اور نفرت انگیز تقریر کی جگہ نہیں ہوتی۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے عمران نیازی کو جلسے کی اجازت دے کر تعلیمی اداریکا تقدس پامال کیا۔ دوسری جانب گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے یونی ورسٹی میں سیاسی پروگرام کے انعقاد کا نوٹس لے لیا ہے۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک کے نامور تعلیمی ادارے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کو سیاسی اکھاڑہ بنانا افسوس ناک ہے، جامعات میں اس طرح کے سیاسی جلسوں کی گنجائش نہیں، بچے ہمارا مستقل اور قومی سرمایہ ہیں انہیں سیاست میں دھکیلنے کی کوئی گنجائش نہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.