پاکستان

ایم پی اے آغاز گنڈا پور کے گھرپر فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق

فائرنگ کے نتیجے میں ایم پی اے کے گھر پر تعینات 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جب کہ نامعلوم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے ممبر صوبائی اسمبلی (ایم پی اے)آغاز خان گنڈا پور کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او)نجم الحسنین کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے نتیجے میں ایم پی اے کے گھر پر تعینات 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جب کہ نامعلوم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک اہلکار اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا جب کہ فائرنگ سے زخمی دوسرے پولیس اہلکار کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے وقت پی ٹی آئی کے ایم پی اے آغاز گنڈا پورگھر پر نہیں تھے تاہم ان کے چھوٹے بھائی اور تحصیل چیئرمین آریز خان گنڈا پور اور اہل خانہ گھر پہ موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.