پاکستان

اسحاق ڈار نے سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا

حلف تقریب کے دوران اپوزیشن کی جانب سے شور شرابہ کیا ، ہنگامہ آرائی کی، ڈائس کا گھیرائو کیا اور اجلاس کے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں

مسلم لیگ ن کے رہنماء و سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا ہے ، ان کے حلف لینے کے دوران اپوزیشن اراکین نے خوب شورشرابا کیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماء اسحاق ڈار کئی سال کی خود ساختہ جلاوطنی کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ وطن واپس پہنچے تھے۔ اسحاق ڈار نے آج سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا اور ان سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے حلف لیا۔ اس دوران اپوزیشن کی جانب سے شور شرابہ کیا گیا اور ہنگامہ آرائی کی۔ پی ٹی آئی ارکان نے چیئرمین سینیٹ کی ڈائس کا گھیرا ؤکیا اور اجلاس کے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔ دوسری جانب حلف اٹھانے کے بعد حکومتی اتحاد کے ارکان نے اسحاق ڈار کی نشست پر جاکر مبارکباد دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.