پاکستان

نیب ریفرنس، اسحاق ڈار عدالت کے سامنے سرینڈر کیوں نا کر سکے؟ سب پتا چل گیا

اسحاق ڈار نیب ریفرنس میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے چھٹی پر ہونے کے باعث عدالت کے سامنے سرینڈر نہ کر سکے

مسلم لیگ ن کے رہنماء و سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار آمدن سے زائد اثاثوں کے نیب ریفرنس میں عدالت کے سامنے سرینڈر کیوں نا کر سکے ؟ سب پتا چل گیا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں اسحاق ڈار کی ممکنہ پیشی کے حوالے سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، آئی جی اسلام آباد، مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی، محسن شاہ نواز رانجھا اور ان کے حامی وکلا فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس پہنچے تاہم وکلا کی جانب سے بتایا گیا کہ احتساب عدالت نمبر ایک کے جج محمد بشیرچھٹی پر ہیں۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے آئی جی کو کہا کہ جس روز جج صاحب آئیں گے تو ہم بھی اسی روز آ جائیں گے۔ جج کی چھٹی کا سن کر وزیر داخلہ اور مسلم لیگ کے رہنما احتساب عدالت سے واپس چلے گئے۔ احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری 7 اکتوبر تک معطل کر رکھے ہیں اور عدالت نے تحریری حکم میں کہا تھا کہ اسحاق ڈار کے وارنٹس گرفتاری ان کی عدالت حاضری یقینی بنانے کیلئے ہی تھے، ملزم خود عدالت میں پیش ہونا چاہتا ہے تو ایک موقع دیا جانا ضروری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.