پاکستانفیچرڈ پوسٹ

عمران خان کی جو ویڈیوز ہم نے دیکھی ہیں وہ اس قابل نہیں انہیں دیکھا جائے یا دکھایا جائے؟ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے بڑا دعویٰ کر کے تھرتھرلی مچا دی

آج کے زمانے میں ریکارڈنگ کوئی اتنا بڑا کام نہیں رہا، مبینہ آڈیو میں وزیراعظم کی ساکھ مجروح نہیں ہوتی کیونکہ اس میں کوئی غلط بات نہیں

عمران خان کی جو ویڈیوز ہم نے دیکھی ہیں وہ اس قابل نہیں انہیں دیکھا جائے یا دکھایا جائے؟ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے بڑا دعویٰ کر کے تھرتھرلی مچا دی ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماء و وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ آج کے زمانے میں ریکارڈنگ کوئی اتنا بڑا کام نہیں رہا، مبینہ آڈیو میں وزیراعظم کی ساکھ مجروح نہیں ہوتی کیونکہ اس میں کوئی غلط بات نہیں۔ انہوں نے دعوی کیا کہ عمران خان اپنے متعلق جن ویڈیوز پر اپنے کارکنوں کو ذہنی طور پر پہلے سے تیار کرتے رہے ہیں، وہ ویڈیوز ہم نے دیکھی ہیں، ویڈیوز اس قابل نہیں کہ انہیں دیکھا جائے یا دکھایا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ وزیراعظم آزاد کشمیر کے متعلق بھی بہت کچھ ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ اب عمران خان اسلام آباد آئیں تو ان کا پکا بندوبست کردیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.