پاکستانفیچرڈ پوسٹ

وزیراعظم شہباز شریف سے ن لیگی نائب صدر مریم نواز کی ملاقات، کیسز سے بری ہونے پر مبارکباد، چچا بھتیجی کے درمیان ہونیوالی ملاقات کی اصل کہانی سامنے آگئی

جھوٹ،بہتان اور کردار کشی کی عمارت آج منہدم ہو چکی۔ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی بریت نام نہاد احتسابی نظام کے منہ پر طمانچہ ہے

وزیراعظم شہباز شریف سے ن لیگی نائب صدر مریم نواز کی ملاقات، کیسز سے بری ہونے پر مبارکباد، چچا بھتیجی کے درمیان ہونیوالی ملاقات کی اصل کہانی سامنے آگئی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کو کیسز سے بری ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ ذرائع کے وزیر اعظم شہاز شریف سے مریم نواز نے ملاقات کی۔وزیر اعظم نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کالعدم اور بری ہونے پر مریم نواز کو مبارکباد دی۔وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خدا نے بڑی عزت دی،آپکو بہت بہت مبارک ہو۔نواز شریف بھی جلد بری ہوں گے جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کے بری ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا جھوٹ،بہتان اور کردار کشی کی عمارت آج منہدم ہو چکی۔ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی بریت نام نہاد احتسابی نظام کے منہ پر طمانچہ ہے۔وزیر اعظم نے اپنے بیان کہا کہ یون فیلڈ ریفرنس شریف خاندان کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.