پاکستان

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 75 روپے کا اعزازی بینک نوٹ جاری کر دیا

نوٹ کے ایک جانب قائداعظم، علامہ اقبال، سرسید احمد خان اور فاطمہ جناح جبکہ دوسری جانب مار خور اور دیودارکے درخت کی تصاویرہیں

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پاکستان کے75 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے 75 روپے کا اعزازی بینک نوٹ جاری کردیا یہ نوٹ آج سے جاری کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک ذرائع کا کہنا ہے کہ بینک کے صدر دفتر میں 14 اگست مناتے ہوئے اعزازی بینک نوٹ کا ڈیزائن پیش کیا گیا تھا، عوام کے لیے 75 روپے کا اعزازی بینک نوٹ آج سے جاری کیا جا رہا ہے۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اعزازی نوٹ ملک بھر میں خریداری کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق75 روپے کے نوٹ کا ڈیزائن اسٹیٹ بینک اور مقامی آرٹسٹوں نے مرتب کیا، نوٹ کے ایک جانب قائداعظم، علامہ اقبال، سرسید احمد خان اور فاطمہ جناح کی تصاویر ہیں، نوٹ کے دوسری جانب مار خور اور دیودارکے درخت کی تصاویرہیں، نوٹ کی پشت کو ماحولیاتی تبدیلیوں پرقومی عزم کو مدنظر رکھتے ہوئے مرتب کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.